یہ عہدہ گزشتہ دو ماہ سے خالی تھا، اس سے قبل سابق ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری ڈی ڈی سی کے عہدے پر رہتے ہوئے ضلع کے ترقیاتی کاموں میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کی مثال آج بھی لوگ دیتے ہیں.
منوج کمار نے ڈی ڈی سی کا عہدہ سنبھالا انعام الحق انصاری کے سبکدوشی کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا اور عارضی طور پر ضلع آفات آفیسر شمبھو کمار ڈی ڈی سی کے کام کاج کو دیکھ رہے تھے.
منوج کمار عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے گائیڈ لائن اور ضلع میں لاک ڈاؤن پر عوام کو عمل کرانا میری پہلی ترجیح ہوگی تاکہ ضلع کے لوگوں کو کووڈ 19 کے مرض سے لوگوں کو بچایا جا سکے.
منوج کمار نے کہا کہ میری عوام سے ایپل ہوگی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، بہت ضروری ہو تو گھر کے ایک رکن بازار جائیں اور جلد سے جلد کام پورے کر گھر واپس لوٹ آئیں.
ڈی ڈی سی منوج کمار نے کہا کہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی رہنمائی میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ عوام کو مدد پہنچائی جا رہی ہے.
ضلع میں ہیلپ لائن بھی جاری کئے گئے ہیں کہیں کوئی پریشانی ہو تو فوراً ہلپ لائن پر فون کر مطلع کریں. ضلع میں کھانے پینے کے سامان کی کوئی کمی نہیں ہے.
ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے زمینی سطح پر ایک ایک ضرورت مندوں تک پہنچ کر ان کی مدد کی جائے. انہوں نے میڈیا سے اس کام میں تعاون کی اپیل کی.