پٹنہ: ریاستی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات دو مراحل میں کرائے جائیں گے۔ 18 اور 28 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلہ کے تحت ووٹوں کی گنتی 20 دسمبر جبکہ دوسرے مرحلہ کے پولنگ کے تحت ووٹوں کی گنتی 30 دسمبر کو ہوگی۔ Bihar Municipal Election 2022
ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر ڈاکٹر دیپک پرساد نے صحافیوں سے بات ہوئے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلہ کے انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی، ناموں کی واپسی سمیت دیگر سرگرمیاں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق انجام پائیں گی۔ Bihar Municipal Election 2022