یہ تین افراد ہیں قاری مشکور، جاوید اقبال عرف گامہ اور محمد محشر عالم۔ تینوں کافی عرصے سے پارٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں. گزشہ پارلیمانی انتخاب میں ان تینوں کی شاندار کارکردگی بتائی گئی تھی۔
کوچادھامن : رکن پارلیامن کے نمائندے کے طور پر تین افراد منتخب آج ان تینوں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے رکن پارلیامن کے ضلع نمائندہ فیاض عالم گڈو نے کہا کہ اب ہر بلاک میں کم سے کم تین ایم پی نمائندہ منتخب کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں سے زیادہ سے زیادہ باخبر ہوا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ایک نمائندہ ہونے سے دور دراز کے لوگ اپنی بات کہنے سے محروم رہ جاتے تھے لیکن اب ایک بلاک میں تین نمائندہ ہونے سے لوگ آسانی سے اپنے قریبی نمائندہ کے ذریعہ پیغام رکن پارلیامن تک پہنچا سکتے ہیں۔
اس موقع پر تینوں نمائندوں نے باری باری سے اپنی بات رکھی جبکہ پارٹی (کانگریس) ضلع صدر پنٹو چودھری نے تینوں نمائندوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی زمداری ایمانداری کے ساتھ نبھاے۔
غور طلب ہیکہ نامزد نمائندوں کو گلدستہ پیش کیا گیا ساتھ ہی انہیں شال اوڑھا کر عزت بخشی گئی۔ اس کے بعد کوچادھامن بلاک کے بی ڈی او سکندر عالم سے مل کر انہیں اس کی اطلاع دی گئی۔