اردو

urdu

ETV Bharat / state

زمینی تنازع میں نوجوان کا گولی مار کر قتل

بہار میں کھگڑیا ضلع کے پوڑا پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں زمینی تنازعہ کے معاملے میں ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

By

Published : Jul 13, 2019, 2:59 PM IST

زمینی تنازعہ میں نوجوان کا گولی مار کر قتل

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پوڑا گاؤں سے تعلق رکھنے والے نلیش یادو (25) کا اس کے رشتہ دار کے ساتھ زرعی زمین کے معاملے میں پہلے سے تنازعہ چل رہا تھا ۔
گزشتہ رات نلیش جب دھان کی روپائی کر کے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ کچھ جرائم پیشہ افراد نے اسے گولی ماكر شدید زخمی کر دیا ۔
زخمی نوجوان کو کھگڑیا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں آج علی الصبح اس کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details