بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ 'محکمہ صحت نے پیدائشی دل کے سوراخ جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا معصوم بچوں کے دل کے آپریشن کے لیے ایک بڑا قدم اُٹھایا ہے۔ محکمہ صحت کے اس قدم سے دل کے سوراخ والے بچوں کو نئی زندگی مل رہی ہے۔ اس کے تحت 6 اور 7 اگست کو دو روزہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 6 اگست کو آئی جی آئی سی اور 7 اگست کو آئی جی آئی ایم ایس میں لگائے گئے اس چیک اپ کیمپ میں سری ستیہ سائیں ہارٹ اسپتال، احمد آباد کے ماہرین ریاست بھر سے دل کی سنگین بیماریوں میں مبتلا معصوم لوگوں کی صحت کی جانچ کریں گے۔
ریاستی وزیر صحت نے کہا کہ 'اس بیماری میں مبتلا بچوں کے لیے لگائے گئے ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں تقریبا 250-300 بچے شرکت کریں گے۔ اس سے قبل 46 بچوں کے دل کا کامیاب آپریشن کیا جا چکا ہے۔ دوسرے بچوں کے دل کا آپریشن جاری ہے۔ اس طرح دل کے سوراخ میں مبتلا بچوں کی اگلی کھیپ کو دل کے آپریشن کے لیے'سری ستیہ سائیں ہارٹ اسپتال' احمد آباد بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے لیے احمد آباد سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین ریاست کے تمام اضلاع سے شناخت شدہ بچوں کی جانچ کریں گے جو اس مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ اس کے بعد علاج کا عمل شروع کیا جائے گا۔ یہ پورا پروگرام محکمہ صحت کی جانب سے چلائے جانے والے ریاستی 'بال ہردئے یوجنا' کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے'۔
جن بچوں کے دلوں میں سوراخ ہیں انہیں نئی زندگی مل رہی: منگل پانڈے
منگل پانڈے نے بتایا کہ بچوں کے دل کی بیماری کا علاج آئی جی آئی ایم ایس، آئی جی آئی سی اور ایمس میں شروع ہو چکا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ صحت کے ادارے دل کے سوراخ والے بچوں کے لیے آپریشن کی سہولت بھی شروع کریں گے۔ محکمہ اس پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ ایسے سنگین مسائل میں مبتلا بچوں کو علاج، ادویات، آلات اور آپریشن مفت میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیر صنعت شاہنواز حسین نے بہار میں سرمایہ کاری کی اپیل کی
منگل پانڈے نے بتایا کہ بچوں کے دل کی بیماری کا علاج آئی جی آئی ایم ایس، آئی جی آئی سی اور ایمس میں شروع ہو چکا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ صحت کے ادارے دل کے سوراخ والے بچوں کے لیے آپریشن کی سہولت بھی شروع کریں گے۔ محکمہ اس پر بہت تیزی سے کام کر رہا ہے۔ ایسے سنگین مسائل میں مبتلا بچوں کو علاج، ادویات،آلات اور آپریشن مفت میں فراہم کئے جا ر ہے ہیں۔ اس کے لیے پرشانتی چیریٹیبل ٹرسٹ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مقرر کردہ ہدف کے مطابق ہر سال ریاست بھر کے بچوں کو دل میں سوراخ جیسی سنگین بیماریوں کا علاج کیا جانا ہے۔
یو این آئی