ضلع سطح سے لیکر بلاک سطح پر اس کی تیاریاں بھی زوروں پر ہے۔ کوچادھامن جیویکا بلاک پروجیکٹ مینیجر نکی سیٹھیا کے مطابق جیویکا پروجیکٹ سے اب تک 9 لاکھ غریب خاندان جڑ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت ہم غریب خواتین کو گروپ میں جوڑکر 10 روپیہ ہفتہ بچت کراتے ہیں اور پھر ان کی ضرورت کے حساب سے انہیں لون دستیاب کراتے ہیں جس سے ان کی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں اور انہیں لون کے بدلے بہت سارا سود بھی نہیں چکانا ہوتا ہے۔
نکی سیٹھیا نے مزید کہا کہ جن جیویکا دیدیوں کا راشن کارڈ نہیں بنا ہے انہیں فڈ سیکورٹی فنڈ کے تحت مالی مدد پہنچائی جاتی ہے. ساتھ ہی سروے کے ذریعہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے کن کن دیدیوں کا اب تک راشن کارڈ نہیں بنا ہے۔جن کا راشن کارڈ نہیں بنا ہے ان کا فوراً راشن کارڈ بنایا جاتا ہے.