اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیاجنکشن پر نئے سال میں سہولیات میں اضافہ ہوگا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ریلوے اسٹیشن کی خوبصورتی اور مسافروں کو نئے سال میں نئی سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی ۔ 12 کروڑ کی لاگت سے ڈلہا کی طرف سے عالیشان دروازہ بھی تعمیر ہوگا۔

گیاجنکشن پر نئے سال میں سہولیات میں ہوگااضافہ
گیاجنکشن پر نئے سال میں سہولیات میں ہوگااضافہ

By

Published : Nov 28, 2019, 8:31 PM IST

گیا ریلوے جنکشن کانظارہ 2020 میں بدلا بدلا ساہوگا ، تزئین کاری اور جنکشن کے دونوں طرف عالیشان صدردروازے ہونگے۔

جس سے مسافر پلیٹ فارم نمبر ایک اور پلیٹ فارم نمبر دس کی طرف سے بھی داخل ہوسکے گیں۔

جسکی وجہ سے شہر کے ڈلہا کی طرف سے آنے والے مسافروں کو ٹرین پکڑنے کے لئے لمبی دوری کا راستہ اختیار نہیں کرناپڑیگا۔

ڈلہا کی طرف سے آنے کے لئے بارہ کروڈ کی لاگت سے ایک عظیم دروازہ کے تعمیر کاکام شروع ہوگیا ہے۔

گیاجنکشن پر نئے سال میں سہولیات میں ہوگااضافہ

محکمہ کی جانب سے دعوی کیاگیا ہے کہ ایک سال کے اندر دروازہ کی تعمیر کاکام مکمل کرلیاجائیگا۔

بتایاگیا کہ گیااسٹیشن پر جوبھی کام ہونے ہیں اسکے لئے اضافی انجنیئرکے ساتھ اضافی ملازمین تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وقت پر کام مکمل ہوجائے۔

اسکے علاوہ اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کابھی مکمل خیال رکھا جائیگا اور کئی طرح کی سہولیات میں اضافہ بھی کیاجارہاہے۔

گیاریلوے اسٹیشن کے منیجر جے پی بھارتی نے کہاکہ اب مسافروں کے لئے گیااسٹیشن پرسہولیات کی کمی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ نئے سال پر کئی طرح کی سہولیات بڑھائی گئی ہے۔

ساتھ ہی ڈلہا کی جانب سے بننے والے داخلہ دروازہ کی تعمیر کاکام بھی تیزی کے ساتھ کیاجارہاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details