اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیٹرول پمپ کے ملازم سے لاکھوں کی لوٹ - پٹرول پمپ کے منیجر سے پانچ لاکھ روپئے لوٹ لئے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بے خوف بدمعاشوں نے پیر کو دوپہر بعد پیٹرول پمپ کے منیجر سے پانچ لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ منیجر اپنے ایک دوسرے ملازم کے ساتھ رقم جمع کرنے جارہے تھے کہ پیٹرول پمپ کے پاس ہی مجرموں نے واقعہ کو انجام دے دیا۔

پٹرول پمپ کے ملازم سے لاکھوں کی لوٹ
پٹرول پمپ کے ملازم سے لاکھوں کی لوٹ

By

Published : Dec 2, 2019, 5:51 PM IST

ضلع گیا میں ڈاکہ زنی اور لوٹ وقتل جیسے سنگین مجرمانہ واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے-

بدمعاش دن کے اجالوں میں واقعہ کوانجام دینے میں لگے ہیں۔ حکومت کادعوی ہے کہ ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی حالت ایسی ہے کہ رات میں بھی لوگ بے خوف ہوکر گھومتے ہیں جبکہ حقیقت ہے کہ ریاست میں دن کے اجالے میں بھی باشندوں کو نکلنے میں ڈر ستارہاہے کہ کہیں انکے ساتھ کوئی ناگہانی واقعہ پیش نہ آجائے۔

پٹرول پمپ کے ملازم سے لاکھوں کی لوٹ

پیر کی دوپہر کو ایک بارپھر بدمعاشوں نے لوٹ کے واقعہ کوانجام دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ضلع کے ڈوبھی تھانہ حدود میں واقع کرمونی پٹرول پمپ کے ملازمین پمپ کاپیسہ لیکر جارہے تھے تبھی مجرموں نے انکا پیچھے تعاقب کرکے ان سے روپیوں سے بھرے بیگ کوچھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس موقع پر پہنچ کر جانچ میں مصروف ہے۔

ایس ایس پی راجیومشرانے کہاکہ لوٹ کاواقعہ پیش آیا ہے ۔پولیس معاملے کی تحقیقات کرہی ہے ۔کتنے روپیوں کی لوٹ ہوئی ہے ابھی اسکا انکشاف نہیں ہواہے ۔پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details