ضلع گیا میں اتوار کو بی جے پی ، بجرنگ دل ، وی ایچ پی اور دیگر تنظیموں نے ایک ساتھ مل کر" بدھی جیوی منچ " کے زیراہتمام این آرسی اور سی اے اے کی حمایت میں ریلی نکال کر این آرسی اور سی اے اے کو ملک کے مفاد میں قرار دیا-
گیا : شہری ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں بی جے پی کی ذیلی تنظیموں نے نکالا جلوس انہوں نے کہا کہ 'حزب اختلاف کی پارٹیاں ایک طبقے کے مفاد میں ملک کی سالمیت سے سمجھوتہ کررہی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ریلی نکالنے اور گیا بند کرنے کے ساتھ اشتعال انگیز پوسٹ ڈالے جارہے تھے جس کو لے کر اتوار کے دن گیارہ بجے سے ہی لوگوں کے گاندھی میدان میں پہنچنے کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا۔'
دوپہر ایک بجے تک ہزراوں کی بھیڑ گاندھی میدان میں جمع ہوئی۔ گاندھی میدان سے ریلی نکالی گئی اور شہر کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے واپس گاندھی میدان پہنچ کراختتام ہوا۔
پولیس نے گاندھی میدان کے پاس ریلی کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم بھیڑ مشتعل ہوکر جلوس نکالنے میں کامیاب رہی، ریلی میں شامل افراد قومی پرچم کے ساتھ زعفرانی جھنڈا اور شہریت ترمیمی ایکٹ و این آرسی کی حمایت میں بینر و پوسٹراٹھائے ہوئے تھے۔
مظاہرین نے اس دوران مرکزی حکومت کے فیصلے کو درست ٹھہرایا اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ وہ کھڑے ہیں ، بی جے پی لیڈر کنہیا لال کمار نے کہا کہ 'ملک کے لئے این آرسی ضروری ہے۔ کانگریس اور دیگرحزب اختلاف کی پارٹیاں عوام کوگمراہ کررہی ہیں۔'
ایس ایس پی راجیومشرا خود حفاظتی بندوبست کی کمان سنبھالے ہوئے سڑک پر موجود تھے۔ واٹر کینن سمیت فساد کنٹرول آلات و فورس کی تعیناتی جگہ جگہ پر کی گئی تھی۔
ایس پی راجیو مشرا نے کہا کہ 'سی اے اے کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی اور سبھی اعلی افسران کو ریلی کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔'