گیا:بہار میں انجمن ترقی اردو کی جانب سے فروغ اردو اور اس کے مسائل کے سدباب کے حوالہ سے کئی اہم مہم چلائی جاتی ہیں جن میں ایک طلباء کو ڈگری کورسز کے ساتھ تکنیکی کورسز کرنے پر راغب کرنا بھی ہے۔ اس کا مقصد ملازمتوں میں اُن کی بحالی ہو اور اگر کسی ملازمت میں بحال ہونے کے لئے کسی خاص سند اور کورس مکمل ہونے کے شرائط ہوں تو اس وقت اسکے وہ اہل ہوں۔
انجمن ترقی اردو بہار کے سکریٹری عبد القیوم انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو میں کہاکہ بہار میں ٹیچر کی بڑے پیمانے پر بحالی ہوئی ہے اور آگے اسکا عمل جاری رہے گا۔قریب ایک لاکھ اور ٹیچروں کی بحالی ہونی ہے۔اس میں پرائمری کے لیے ڈی ایل ایڈ اور ہائی اسکول کے لیے بی ایڈ کورس کا ہونا لازمی ہے ۔بہار میں ٹیچر کی بھی بحالی بی پی ایس سی۔بہار پبلک سروس کمیشن ' کے امتحان سے گزرنا ہوگا۔
انجمن ترقی کی جانب سے طلباء کو تکنیکی کورسز کے کیے بیدار کیا جارہاہے اور وہ کورسز نوکری کے لحاظ سے ہونگے تاکہ جس شعبہ میں نوکری ملے وہ ڈگری اور کورس کی وجہ سے پیچھے نہیں ہوں ، اسکے لیے ہر ضلع میں انجمن ترقی کی کمیٹیوں کی جانب سے بیداری پروگرام کیے جاتے ہیں وہ پروگرام بڑے پیمانے پر نہیں بلکہ وہ پروگرام محلوں اور تعلیمی اداروں میں کیے جاتے ہیں تاکہ طلباء ابتداسے ہی تیاریوں میں مصروف رہیں۔ساتھ ہی بہار میں اردو کے فروغ اور اردو سے متعلق جو بھی مسائل ہیں اس کے سد باب کے لیے بھی کام ہو رہے ہیں ، اردو ادارے جو سرکار کے ماتحت ہیں اور وہاں کچھ خامیاں ہیں یا عہدے خالی ہیں ،کمیٹیاں نہیں بنی ہیں۔ اس تعلق سے بھی بہار حکومت کے مکھیا وزیر اعلی نتیش کمار تک باتیں پہنچائی گئی ہیں ۔ وزیراعلی نتیش کمار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سارے مسائل کو حل کرائیں گے خاص کر بہار اردو اکادمی کی کمیٹی برسوں سے خالی پڑی ہے ۔