ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے برول تھانہ حلقہ میں بڑھ رہی چوری کی واردات سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ پولیس بھی پریشان تھی۔
مسلسل ہو رہی بائک چوری کے درمیان پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پوخرام گاؤں میں ایک مشکوک نوجوان بائیک کے ساتھ ہے اور کسی بڑی واردات کو انجام دینے والے ہیں۔
دربھنگہ میں موٹرسائیکل چور گروہ کا انکشاف اس کے بعد پولیس نے مذکورہ اطلاع کے مطابق اس نوجوان کو گرفتار کر لیا۔اس کے بعد پوچھ گچھ میں پولیس کو جانکاری حاصل ہوئی کہ گرفتار نوجوان سوم کامتی ہے اور بائیک چور گروہ کا سرغنہ ہے۔
اس کے بعد پولیس نے سوم کامتی کے نشاندہی پر چار اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا اور کل پانچ مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کیا۔
اس سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے سٹی ایس پی دربھنگہ یوگیندر کمار نے کہا کہ پولیس کے لئے یہ بڑی کامیابی ہے ۔ پانچ بائیک کے ساتھ پانچ جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔