اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارش سے حکومت کو بہتر کاشتکاری کی امید - کاشتکاری

ریاست بہار میں گذشتہ کئی دنوں سے ہورہی مسلسل بارش سے جہاں لوگ خوش ہیں ، وہیں حکومت کے ساتھ کاشتکار بھی خوش ہیں۔

بارش سےحکومت کو بہتر کاشتکاری کی امید، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 11, 2019, 3:01 PM IST

بارش سے کاشتکاروں کے چہرے پر خوشی ہے، کئی اضلاع میں بارش کے بعد دھان بیٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بارش سےحکومت کو بہتر کاشتکاری کی امید، متعلقہ ویڈیو

لیکن ابھی بھی بہار کے کچھ اضلاع ایسے ہیں، جہاں بارش نہ ہونے سے کسانوں کو خشکی کا خطرہ لاحق ہے۔

وزیر زراعت پریم کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، کاشتکاروں کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

ریاست کے وزیر زراعت پریم کمار نے بہار میں بہتر کاشتکاری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے کئی علاقوں میں کاشت کار خوش ہیں۔ کھیتوں میں دھان کے بیج تیار ہیں،کئی اضلاع میں دھان کی روپائی شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی کچھ اضلاع ایسے ہیں، جہاں خشک سالی کا خطرہ لاحق ہے۔ اگر بارش مسلسل ہوتی رہی تو یہ پریشانی ختم ہوجائےگی، لیکن حکومت ہر طرح کے صورتحال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خشک سالی کا خطرہ ہوا تو حکومت کاشتکاروں کے معاونت کے لیے پوری طرح تیار ہے اب تک 15 فیصد کھیتوں میں دھان کی روپائی ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details