لالو پرساد یادو کا مخصوص انداز میں بہار حکومت پر طنز - بہار میں کوروناوائرس
ریاست بہار میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس دوران سیاسی بیان بازی میں تیز ہوگئی ہے۔
بہار کوروناوائرس کے سنگین دور سے گزر رہا ہے اور آئے روز مثبت کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی درمیان سیاسی بیان بازیوں کا دور بھی شروع ہوگیا ہے۔ برسر اقتدار جماعت اور حزب مخالف ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہا ہے. ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے اپنے مخصوص انداز میں ریاستی حکومت پر طنز کیا ہے.
راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو یادو کے ٹویٹر ہینڈل سے گزشتہ روز مخصوص انداز میں ہندی فلم کے ڈائلاگ کی طرز پر ٹویٹ میں لکھا ' 15 سال سے این ڈی اے بہار کو پیسنگ اینڈ پیسنگ ،جنتا کرائنگ کرائنگ اینڈ کرائنگ'.
ریاست میں اسی سال اسمبلی انتخاب ہونا ہے. کورونا کی سنگینی کے دوران انتخابی سیاست کا رنگ بھی نظر آ رہا ہے. لالویادو کے ٹویٹر ہینڈل سے مسلسل برسر اقتدار کو نشانہ بنایا جارہا ہے. لالو یادو ان دنوں چارہ کھپلا کے معاملے میں سزا یافتہ ہیں. وہ ان دونوں رانچی کے رمس میں زیر علاج ہیں.