اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار انتخابات: بھاگلپور کی سات سیٹوں کے نتائج امید کے برعکس - سلطان گنج اسمبلی حلقہ

بہار اسمبلی انتخاب کے نتائج کے روز این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے درمیان مقابلہ اتنا دلچسپ تھا کہ لوگوں کی نگاہیں رات دیر گئے تک ٹی وی اسکرین اور سوشیل میڈیا پر جمی رہیں۔ جہاں تک نتائج کی بات ہے تو ساری ریاست کی طرح ضلع بھاگلپور کی 7 سیٹوں کے نتائج بھی امید کے بالکل برعکس آئے۔

Bihar elections: Results of Bhagalpur's seven seats go against expectations
بہار انتخابات: بھاگلپور کی سات سیٹوں کے نتائج امید کے برعکس

By

Published : Nov 11, 2020, 3:52 PM IST

ضلع بھاگلپور کے جملہ 7 حلقوں میں سے 5 حلقوں پر این ڈی اے نے قبضہ کرلیا جبکہ محض دو سیٹوں پر عظیم اتحاد کو کامیابی حاصل ہوئی۔ بھاگلپور کی کہلگاؤں سیٹ پر 45 سالوں سے کانگریس کا قبضہ تھا لیکن اس بار وہاں بی جے پی کا کمل کھل گیا ہے، جب کہ ناتھ نگر اسمبلی حلقہ میں 20 سالوں سے لگاتار جیت رہی جے ڈی یو کو آر جے ڈی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ بھاگلپور شہر سے متصل اس یہ علاقہ کافی پچھڑا ہوا ہے اور نو منتخب رکن اسمبلی اشرف علی صدیقی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں گے۔

بہار انتخابات: بھاگلپور کی سات سیٹوں کے نتائج امید کے برعکس

ادھر بھاگلپور صدر سیٹ پر اس بار مقابلہ انتہائی کانٹے کا رہا، یہاں بی جے پی کے روہت پانڈے اور کانگریس کے اجیت شرما کے درمیان کانٹے کی ٹکر رہی جس میں کانگریس کے اجیت شرما کو محض 917 ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی، اجیت شرما نے لگاتار تیسری بار جیت حاصل کی ہے۔ حالانکہ اقلیتی طبقہ کا ووٹر ان سے کافی ناراض بھی تھا لیکن ان کو ووٹ دینے کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ جیت حاصل کرنے کے بعد اب وہ علاقے میں ترقیاتی کام تیز کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

سلطان گنج اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے للت نارائن منڈل نے کانگریس کے للن یادو کو شکست دے دی ہے، وہیں گوپال پور سے جے ڈی یو کے نریندر کمار نیرج عرف گوپال منڈل نے لگاتار چوتھی بار جیت حاصل کی ہے، بیہپور سے بی جے پی کے کمار شیلندر نے آر جے ڈی کے بولو مندل کو ہرا دیا ہے۔ اسی طرح پرپینتی اسمبلی حلقہ میں للن کمار نے آر جے ڈی کے للن پاسوان کو شکست دے دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details