مجلس اتحاد المسلمین کی بہار انتخابات میں شاندار کامیابی پر اسد الدین اویسی نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی پارٹی کے حق میں ووٹوں کا استعمال کرنے پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔
شاندار کامیابی پر اسدالدین اویسی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا صدر مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے بہار کی جیت کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے ہم پر بھروسہ کیا جبکہ اس بھروسہ پر وہ کھرے اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس امید کے ساتھ ووٹرز نے ان کی پارٹی کو ووٹ دیا ہے ہم ان کی امید کو پورا کریں گے اور علاقہ کی ترقی کےلیے کام کریں گے۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’ہم کسی کے الزامات سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم ایک سیاسی جماعت ہے اور سیکولر انڈیا میں ہمیں انتخابات لڑنے کا پورا حق حاصل ہے‘۔
بہار انتخابات میں مجلس کی شاندار جیت کے بعد حیدرآباد میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر ’دارالسلام‘ میں جشن کا ماحول تھا۔ لوگ ایک دوسرے کو میٹھائی پیش کر رہے تھے اور اس موقع پر خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔