اب تک گیا میں لو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس سلسلے میں ریاست کے وزیر تعلیم اور گیا کے انچارج وزیر کرشن نندن ورما نے زیر علاج مریض کی حالت سے واقفیت کے لیے مگدھ میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔

خبر لکھے جانے تک 150 سے زیادہ مریض ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔
اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لو سے ہلاک ہونے والوں کو معاوضے کی رقم ضرور دی جائے گی لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے تاکہ موت کی اصل وجوہات معلوم ہو سکے۔
وزیرتعلیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلیں۔