اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کے پیکیج سے بہار کو کچھ بھی نہیں ملا - بہار ریاستی کانگریس

کانگریس کی ورچوئل ریلی میں رکن پارلیمان و بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے گزشتہ پیکیج سے بہار کو کچھ بھی نہیں ملا۔

کانگریس کی ورچوئل ریلی میں رکن پارلیمنٹ بہار انچارج شکتی سنگھ گوہیل نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے گزشتہ پیکیج سے بہار کو کچھ بھی ملا
کانگریس کی ورچوئل ریلی میں رکن پارلیمنٹ بہار انچارج شکتی سنگھ گوہیل نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے گزشتہ پیکیج سے بہار کو کچھ بھی ملا

By

Published : Sep 17, 2020, 9:44 AM IST

ریاست بہار کے سمستی پور میں بدھ کے روز ریاستی کانگریس کی جانب سے منعقدہ ورچوئل ریلی 'بہار کرانتی مہا سمّیلن' سے بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے خطاب کیا۔

سمستی پور میں بدھ کے روز ریاستی کانگریس کی جانب سے منعقدہ ورچوئل ریلی 'بہار کرانتی مہاسمّیلن' کانگریس کے دہلی فورم کے قومی اور ریاستی سینیئر رہنماؤں عوام سے خطاب کیا

بہار کرانتی مہا سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے گوہل نے کہا کہ بہار میں انتخابات آتے ہی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انتخابی پیکیج کا اعلان شروع کردیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ پیکیج سے بہار کو کچھ بھی نہیں ملا۔

شکتی سنگھ گوہل نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ممبئی میں اطلاعات کا حق (آر ٹی آئی) کے تحت مانگی جانے والی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم کے گزشتہ انتخابی اعلان کے 1.25 لاکھ کروڑ کے پیکیج میں بہار کو ایک روپے بھی نہیں ملا۔

بہار کرانتی مہاسسملن خطاب کرتے ہوئے گوہل نے کہا کہ بہار میں انتخابات آتے ہی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انتخابی پیکیج کا اعلان شروع کردیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ پیکیج سے بہار کو کچھ بھی نہیں ملا

گوہل نے کہا کہ بہار تبدیلی کی سرزمین ہے اور بہار کے عوام نے تبدیلی کا ذہن بنا لیا ہے اور اس بار وہ ووٹنگ کی طاقت سے سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔

نومنتخب جنرل سکریٹری اور کیرالہ انچارج طارق انور نے کہا کہ بہار میں 15 برس میں بہت کچھ ہوسکتا تھا، لیکن جب جائزہ لیا گیا تو حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔

انہوں نے کہا کہ گنگا جمنی تہذیب میں بہار نے پرورش پائی ہے، اسی وجہ سے بہار پولرائزیشن کی سیاست سے انکار کرتا رہا ہے۔

کانگریس کی ورچوئل ریلی میں رکن پارلیمنٹ بہار انچارج شکتی سنگھ گوہیل نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے گزشتہ پیکیج سے بہار کو کچھ بھی ملا

خواتین کانگریس کی قومی صدر سشمیتا دیب نے کہا کہ جیویکا دیدی، آنگن واڑی کارکنوں اور آشا کارکنوں نے بہار کے کورونا وائرس کے دور میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی بھائیوں کی طرح کام کیا، جس صلہ انہیں یہ ملا یہ بہار حکومت نے ان کی تنخواہیں رول دیں، اور انہیں پریشان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details