اردو

urdu

By

Published : Apr 14, 2023, 2:56 PM IST

ETV Bharat / state

Bihar DGP RS Bhatti مگدھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نظر نہیں آئے ڈی جی پی

بہار کے ڈی جی پی آرایس بھٹی ضلع گیا کے دو روزہ دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے انسپکٹر سے لے کر ایس پی رینک تک افسران کے ساتھ تازہ صورتحال پر اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے گیا کمشنریٹ کے کام کاج پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

مگدھ کمشنری کی  پولیس کے کام کاج سے  مطمئن نظر نہیں آئے ڈی جی پی
مگدھ کمشنری کی پولیس کے کام کاج سے مطمئن نظر نہیں آئے ڈی جی پی

مگدھ کمشنری کی پولیس کے کام کاج سے مطمئن نظر نہیں آئے ڈی جی پی

گیا:ریاست بہار کے ڈی جی پی آرایس ایس بھٹی گیا دورہ پر پہنچے ہوئے ہیں یہاں انہوں نے آج افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور سلسلے وار طریقے سے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی کی میٹنگ میں مگدھ کمشنری کے سبھی ضلعے ایس پی اور ڈی ایس پی موجود تھے۔ آر ایس بھٹی نے افسران کو بہتر پولسنگ کے لئے کئی ٹپس بھی دیئے۔ جن علاقوں میں زیادہ مقدمات زیرالتوا ہیں یا پھر کرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے وہاں کے افسران پر بھٹی نے ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نےکہاکہ ان کا سیدھا اور واضح نظریہ ہے یہ بدمعاشوں پر اتنی دبش ہوکہ وہ کسی جرم کو انجام دینے میں سو بار پہلے سوچے ، نتیجہ اتنا خوفناک لگے کہ وہ جرم کو انجام دینے سے پیچھے ہٹ جائے لیکن اس کے لئے پولیس کو پہلے اپنے اندر تبدیلی لانی ہوگی۔
ڈی جی پی میڈیا سے نہیں ہوئے مخاطب:
ڈی جی پی آر ایس بھٹی نے افسران کو خوب نصیحت دی کہ وہ میڈیا فرینڈلی ہوں۔اپنے کام کاج کو میڈیا تک پہنچائیں لیکن جب وہ آئی جی کے دفتر سے میٹنگ سے باہر نکلے تو نامہ نگاروں نے ان سے بہار کے نظم ونسق پر سوال کیا لیکن ڈی جی پی صاحب خاموشی کے ساتھ سنتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

یہ پڑھیں:Maulana Rabey Hasani Nadwi مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال سے عظیم آباد کے علماء و دانشور غمزدہ

ڈی جی پی صاحب سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بہار میں رام نومی کے موقع پر پیش آئے فسادات کے حوالے سے سوال کیا تو وہ ایک بار پلٹے ضرور لیکن خاموشی کے ساتھ سیڑھیوں سے نیچے اتر گئے گویاکہ ڈی جی پی میڈیا فرینڈلی نہیں ہونا چاہتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details