ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے آج نالندہ ضلع کے تحت راجگیر واقع کنڈ کا دورہ کیا اور چادرپوشی کر کے ریاست کی خوشحالی، امن اور سلامتی کی دعا کی۔ دورہ کے دوران وزیراعلٰی نے احاطہ میں کیے جا رہے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلی نتیش کمار نے مخدوم کنڈ کا دورہ کر چادرپوشی کی - وزیراعلٰی نتیش کمار کا مخدوم کنڈ کا دورہ
وزیراعلی نتیش کمار نے راجگیر کنڈ کا دورہ کیا. انہوں نے بابا مخدوم کے مزار پر چادرپوشی کر ریاست کی خوشحالی، امن اور سلامتی کی دعا کی۔
وزیراعلٰی نتیش کمار نے مخدوم کنڈ کا دورہ کر چادرپوشی کی
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مقام ہے، یہ مخدوم صاحب کی سر زمین ہے، یہاں وہ مراقبہ کرتے تھے۔ یہیں انکو روحانی علم حاصل ہوا تھا، مخدوم صاحب نے جتنی باتیں کہیں اس کی بہت کم لوگوں کو جانکاری دی گئی ہے کہ ہمیں کیا کیا کرنا چاہیے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ہمارا بھی اسی سرزمین سے پرانا تعلق ہے، یہاں مشہور مخدوم کنڈ ہے اور ہم بھی اکثر یہاں آیا کرتے تھے. وزیراعلٰی نے کہا کہ انہوں نے مخدوم کنڈ میں پہلے بھی غسل کیا ہے۔