ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے چیف سیکریٹری دیپک کمار اور ڈی جی پی گپتشور پانڈے کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کے ذریعے یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ کورونا انفیکشن سے متعلق کسی طرح کی افواہ نہ پھیلے۔ لوگوں میں کسی طرح کا خوف نا ہو۔ ساتھ ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رہے۔ پولیس افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس کو یقینی بنائیں۔
نتیش کمار نے لوگوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی - وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے اپیل
لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں۔ اسی درمیان سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ اس کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار
وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم تمام لوگ متحد ہوکر اس اس وباء سے لڑنے میں کامیاب ہوں گے۔