اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای وی ایم کی کارکردگی پر سوال اٹھانا مناسب نہیں: ریاستی الیکشن کمیشن - ایچ آر سری نواسن

ریاست بہار کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ای وی ایم کی کارکردگی پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں ہے یہ مشین با اعتماد ہے کمیشن نے قبول کیا کہ الیکٹرونک مشین ہونے کی وجہ سے کبھی کبھار کچھ خرابیاں آجاتی ہیں لیکن اس پر اعتماد نہ کرنا اور سوال کھڑے کرنا نامناسب ہے۔

ای وی ایم پر سوال

By

Published : Apr 24, 2019, 7:04 PM IST

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ریاستی الیکشن کمیشن کے سربراہ الیکشن کمشنر ایچ آر سری نواسن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ای وی ایم پر سوال کھڑے کرنا مناسب نہیں ہے۔

ای وی ایم پر سوال

انہوں نے کہا کہ انتخاب کا اعلان ہونے سے قبل الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی پارٹیوں میڈیا اور مختلف سماجی اداروں میں جاکر اس کی جانچ کرائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای وی ایم بھی دوسرے الیکٹرونک مشینوں کی طرح ہی ایک مشین ہےاور اس میں بھی دوسرے الیکٹرونک سامانوں کی طرح کبھی کبھار کچھ خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ای وی ایم مشین میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے تعلق سے کچھ دنوں قبل ہی کئی سیاسی پارٹیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک ارضی بھی دائر کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details