پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس 13 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے جس کا تفصیلی پروگرام جاری کر دیا ہے۔ اجلاس کے دوران کل پانچ نشستیں ہوں گی۔ ایوان کے پہلے دن ریاستی حکومت مالی سال 2022-23 کا دوسرا ضمنی بجٹ پیش کرے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق 13 دسمبر کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد نو منتخب اراکین اسمبلی نیلم دیوی اور کسم دیوی کو حلف دلائی جائے گی۔ بعد ازیں حکومت ایوان میں بجٹ پیش کرے گی۔ Bihar Assembly winter session from December 13
ایوان کے دوسرے روز 14دسمبر کو پرائیویٹ ممبرز بزنس اور پرائیویٹ ممبرز کی قرارد پر بحث ہوگی، جبکہ 15 اور 16 دسمبر کو ریاستی بل پر ایوان میں سوال اٹھائے جائیں گے۔ 17 اور 18 دسمبر کو کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔ سرمائی اجلاس کے آخری دن 19 دسمبر کو ایوان میں پیش کردہ بجٹ پر عام بحث ہوگی اور بعد ازاں ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی جائے گی۔