اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی کی قلت کا سنگین مسئلہ ایوان میں گونجا - بہار قانون ساز کونسل

بہار قانون ساز کونسل کے رکن سنجیو شیام سنگھ نے پانی کی کمی جیسے سنگین معاملے پر آج اسمبلی میں آواز اٹھائی۔

پانی کی قلت کا سنگین مسئلہ ایوان میں گونجا

By

Published : Jul 1, 2019, 9:18 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:09 PM IST

انہوں نے ممبران اور کارگزار چیئرمین کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سبھی علاقوں میں چاہے وہ دیہی علاقہ ہو یاشہری ہر جگہ لگاتار آبی سطح میں گراوٹ آ رہی ہے اس وجہ سے آنے والے دنوں میں پانی کی کمی محسوس ہوگی

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر پانی کے بے جا اصراف کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام کرے تو لاکھوں لوگوں کو پانی مل سکتا ہے جو پینے کے پانی کے لے کئی کئی کلومیٹر کا سفر طئے کرتے ہیں۔

اس معاملے میں آبپاشی کے وزیر نریندر یادو نے کہا کہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے کے لیے غور کر رہی ہے تا کہ پانی کے مسائل حل کئے جا سکیں۔

اس درمیان کار گزار چیئرمین ہارون رشید نے کہا کہ آئندہ سنیچر کے روز وزیراعلیٰ کی صدارت میں مختلف محکموں اور افسران کی ایک میٹنگ ہوگی جس میں تمام ممبران شامل ہوں گے اور وہ اپنے اپنے علاقے کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مشورہ بھی دیں گے اور اس پر حکومت سنجیدہ ہے بہت جلدی کاروائی ہوگی۔

Last Updated : Jul 1, 2019, 11:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details