اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار اسمبلی الیکشن: ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن اگھاڑی میں اتحاد کا اشارہ - ایم آئی ایم

ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے بہار میں مسلمانوں کو ساتھ لے کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

bihar election
bihar election

By

Published : Sep 28, 2020, 10:31 PM IST

بہار اسمبلی الیکش کا بگل بج چکا ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں اور دوران ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے ایم آئی ایم سے اتحاد کا اشارہ دیتے ہوئے اس الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر

حالانکہ امبیڈکر نے کسی بھی پارٹی کا نام نہیں لیا ہے لیکن مسلمانوں کو ساتھ لے کر الیکشن میں اترنے کی بات سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ ایم آئی ایم کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کو اپنے ساتھ لے کر بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پرکاش امبیڈکر نے ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کا ذکرِ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ماضی میں جو نہیں ہوسکا وہ مستقبل میں کیا جائے گا، ان کے اس بیان کو دلت مسلم اتحاد کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

اس تعلق سے اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پرکاش امبیڈکر کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details