اسمبلی کی کارروائی گیارہ بجے شروع ہونے کے بعد وقفہ سولات کے دوران راشٹریہ جنتا دل کے رکن عبدالباری صدیقی نے مظفرپور میں دماغی بخار سے متعلق سوال پوچھا جس کا جواب دینے کے لیے وزیر صحت منگل پانڈے جیسے ہی کھڑے ہوئے آرجے ڈی کے اراکین نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا۔
وزیرصحت پانڈے نے گذشتہ دس برسوں سے مظفر پور، موتیہاری، سیتامڑھی اور شیوہر سمیت مظفرپور کے آس پاس کے دیگر اضلاع میں دماغی بخار کی وجہ سے ہر برس بچوں کی اموات کے سوال کو جزوی طور پر قابل قبول بتایا اور کہا کہ 'اس برس دماغی بخار کی وجہ سے 154 بچوں کی موت ہوئی ہے۔'