اردو

urdu

ETV Bharat / state

مساوی تنخواہ کے لیے اساتذہ یونین کا اجلاس - مساوی تنخواہ

بہار کے تین لاکھ سے زائد اساتذہ کے حقوق کی بازیابی کے لیے سرگرم صوبائی سطح پر نو تشکیل شدہ راجیہ شنگھرش سمیتی کی ہدایت پر آج اساتذہ یونین کے صدور اور سکریٹریز کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔

مساوی تنخواہ کے لیے اساتذہ یونین کی میٹنگ، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 17, 2019, 1:45 PM IST

میٹنگ کی صدارت پرائمری اساتذہ یونین کے صدر عبدالقدوس نے کی۔
اس موقع پر عبدالقدوس نے کہا کہ بہار راجیہ شکشک سنگھرش سمیتی کی تشکیل ہوئی ہے جو اساتذہ کے مسائل کے لیے ضلع سطح پر کام کرے گی۔

مساوی تنخواہ کے لیے اساتذہ یونین کی میٹنگ، متعلقہ ویڈیو

عبدالغنی نے کہا کہ کوآرڈینیٹر کمیٹی کی تشکیل خوش آئند ہے، اس سے اساتذہ کو ان کا حق ملے گا۔

جعفر رحمانی نے کہا کہ اساتذہ کو یہاں سب سے بڑا درجہ دیا گیا ہے مگر ملک میں اساتذہ کا موازنہ کبھی ڈرائیور تو کبھی چپراسی سے کیا جاتا ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔

اس موقع پر محمد معاذ الدین نے کہا کہ اساتذہ کو چیلنجز کا سامنا ہے، فخر کی بات ہے کہ سارے یونین متحد ہو گئے ہیں، اب ہم اپنی لڑائی اور بھی مضبوطی سے لڑیں گے۔ جب تک اساتذہ کو مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ نہیں ملے گی، تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

عبدالغفار نے کہا کہ 2004 کے بعد بحال اساتذہ کو پینشن نہیں ملنا افسوسناک ہے۔ ریاستی حکومت اساتذہ کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

میٹنگ میں رمیش یادو، پرشانت کمار ،سجاد عالم، امت کمار ،منوج کماراور ارچنا کماری وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ نظامت مجاہد عالم نے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details