اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: گذشتہ 24 گھنٹے میں 19 کورونا پازیٹیو، مریضوں کی تعداد ہوئی 115 - ریاست میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے ۔

بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 19 لوگوں کے کورونا وائر سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اس کے بعد ریاست میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے ۔

بہار: گذشتہ 24 گھنٹے میں 19 کورونا پازیٹیو، مریضوں کی تعداد ہوئی 115
بہار: گذشتہ 24 گھنٹے میں 19 کورونا پازیٹیو، مریضوں کی تعداد ہوئی 115

By

Published : Apr 21, 2020, 8:58 PM IST

پٹنہ : بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 19 لوگوں کے کورونا وائر سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اس کے بعد ریاست میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے ۔

اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار، محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر) جیتندر کمار نے کورونا انفیکشن، کی روک تھام ہورہی تدابیر اور عوام کو راحت پہنچانے کے لئے کئے جارہے کاموں کی حالیہ جانکاری آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے نامہ نگاروں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں 19 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس کے بعداب ریاست میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہوگئی ہے ۔

ہیلتھ سیکریٹری سنگھ نے بتایا کہ نالندہ ضلع کے بہار شریف میں 17 ، پٹنہ اور رہتاس میں ایک ۔ ایک مریض کے کورونا وائر سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

رہتاس پہلا ضلع ہے جہاں کورونا انفیکشن کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا انفیکشن سے متاثر اضلاع کی تعداد 15 ہوگئی ہے ۔ حالانکہ ان میں سے پانچ اضلاع گوپال گنج ، سارن ، لکھی سرائے اور بھاگلپور جہاں متاثر مریض تھے وہ سب صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں جبکہ ویشالی کے ایک واحد متاثر مریض کی موت ہوگئی ہے ۔ اس طرح اب بہار میں صرف دس اضلاع نالندہ ، سیوان ، مونگیر ، پٹنہ ، بیگو سرائے ، گیا ، نوادہ ، بکسر ، بھوجپور اور رہتاس میں ہی کورونا کے مریض ہیں۔

رہتاس میں کورونا سے متاثر مریض 60 سالہ خاتون سہسرام نگر تھانہ علاقہ کے بارہ دری محلے کی باشندہ ہے ۔ متاثر ہ خاتون کا شوہر باہر سے لوٹا تھا ۔ وہیں پٹنہ کے خواجہ پورہ سے 31 سالہ ایک نوجوان کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وہ کیسے متاثر ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

بہار شریف میں جن 17 مریضوں کے کورونا وائر س سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان میں سات خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔ بہار شریف صدر کے سب ڈویژنل افسر جناردھن اگروال نے بتای اکہ 19 سال کی متاثرہ لڑکی بہار شریف کے شیخانہ محلے کی رہنے والی ہے او ر وہ دبئی سے لوٹے کورونا پازیٹیو کی رشتے دار ہے ۔ وہیں دیگر سولہ پی ایچ سی کے متاثرمیڈیکل انچارج کے کنبہ کے اراکین ہیں اور وہ سکونت محلے کے رہنے والے ہیں ۔

غور طلب ہے کہ نالندہ ضلع میں سوہ سرائے تھانہ علاقہ کے خاص گنج محلہ باشندہ 34سالہ ایک نوجوان کے کورونا پازیٹیو ہونے کی 13 اپریل کو دیر شام آئی رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی ۔ وہ 21 مارچ 2020 کو خلیجی ملک متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔

محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے بتایاکہ کورونا متاثرین کی شناخت کے لئے ریاستی سطح پر گھر ۔ گھر سروے کاکام کی اجارہا ہے جس میں اب تک 49 لاکھ 63 ہزار گھروں کا سروے ہو چکا ہے ۔ اس سروے کے دوران اب تک 1792 لوگوں میں بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ملی ہے جس کے بعد ان میں سے 1246 لوگوں کا سیمپل جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔

اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار نے بتایا کہ 196 راحت مراکز ابھی چل رہے ہیں ۔ ان راحت مراکز میں دہاڑی مزدور ، رکشہ ۔ ٹھیلہ چلانے والے سمیت دیگر ضرورتمندوں کو رہنے ، کھانے اور علاج کی سہولیات مل رہی ہیں۔ یہاں ایسے لوگوں کی تعداد 62 ہزار 291 ہے ۔ اسی طرح پنچایتوں میں اسکول یا دیگر مقامات پر بنے 989 قرنطینہ مراکز میں 8233 افراد رہ رہے ہیں۔

کمار نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں 11 لاکھ 93 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 86157 لوگوں کا کال یا پیغام موصول ہوا ہے انہیں متعلقہ ریاستوں میں ہی مدد پہنچائی جارہی ہے ۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ خصوصی امداد کے تحت ایسے لوگوں کو ایک ہزار روپے دیئے جارہے ہیں اور اس کے لئے 17 لاکھ 89 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان درخواستوں پر حکومت کی جانب سے 12 لاکھ 06 ہزار لوگوں کو رقم دی جاچکی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بہار فاﺅنڈیشن کے تعاون سے نو ریاستوں کے 12 شہروںمیں چلائے جارہے 55 راحتی مراکز کے ذریعہ ساڑھے نولاکھ لوگوں مستفید ہوئے ہیں۔

ریاست کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر) جتندر کمار نے بتایاکہ بہار میں لاک ڈاﺅن پر سختی سے عمل آوری کرانے کیلئے پولیس پوری طرح مستعدی سے کام کر رہی ہے ۔ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 34 کیس درج کئے گئے ہیں اور 42 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس دوران 1854 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں اور ان کے مالکان سے 43 لاکھ روپے سے زائد بطور جرمانہ وصول کئے ہیں ۔ اس طرح لاک ڈاﺅن کے دوران اب تک ضبط گاڑیوں کے ذریعہ سات کروڑ 80 لاکھ 78 ہزار 900روپے وصول کئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

BIHAR CORONA

ABOUT THE AUTHOR

...view details