اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی ایس پی سینٹر سے ڈیڑھ لاکھ کی لوٹ - سی ایس پی سینٹر سے ڈیڑھ لاکھ کی لوٹ

ضلع گیا کے کونچ تھانہ حلقہ کے رینابازارمیں پنجاب نیشنل بینک کے کسٹمرسروس سینٹرمیں ڈیڑھ لاکھ روپئے کی لوٹ ہوئی ہے ، لوٹ کے واقعہ کو چار نوجوانوں نے انجام دیا ہے ، پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے

سی ایس پی سینٹر سے ڈیڑھ لاکھ کی لوٹ
سی ایس پی سینٹر سے ڈیڑھ لاکھ کی لوٹ

By

Published : Apr 14, 2020, 8:27 PM IST

بہار کے گیا ضلع کے رینابازار میں بدمعاشوں نے لوٹ کے واقعے کوانجام دیاہے۔ سی ایس پی سینٹر لاک ڈاؤن میں غریبوں کوملنے والی رقم کو دینے کے لئے کھلا تھا اور پیسہ نکالنے کے لئے صارفین کی بھیڑ بھی تھی۔

سی ایس پی سینٹر سے ڈیڑھ لاکھ کی لوٹ

تبھی چار بدمعاشوں نے اسلحہ کی زد پر ڈیڑھ لاکھ روپئے کی لوٹ کی واردات کوانجام دیاہے ۔ بدمعاشوں سے سی ایس پی کے باہر سو اور دوسو کے نوٹ بھی گرگئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔

سی ایس پی سینٹر سے ڈیڑھ لاکھ کی لوٹ

سی ایس پی آپریٹر راہل کمار نے بتایا کہ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب ساڑھے تین لاکھ روپے بینک سے نکال کرآئے تھے ۔ صارفین کو پیسہ نکال کردے ہی رہے تھے تبھی دو نوجوان بھیڑ میں سے بینک میں داخل ہوئے اور جمع رقم کے بارے میں معلومات طلب کرنے لگے۔جس پر انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ ہمیں بینک سے حکم دیا گیا ہے کہ صرف پیسہ جمع کروائے جائیں گے ۔

اسی اثناء میں دو اور نو جوان پہنچے۔ چاروں نے لڑائی شروع کردی اورانکے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے۔اس معاملے پر کونچ تھانہ انچارج ابھشیک سنگھ نے بتایاکہ سی ایس میں لوٹ کاواقعہ پیش نہیں آیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details