وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر محکمہ ماحولیات اور جنگلات کی جانب سے جے پرکاش نارائن پارک میں طلباء کے لیے جنگلات اور ماحویات پر موضوع پر کوئز اور پینٹنگ کمپٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔
انٹرنیشنل وائلڈ لائف ڈے پر کوئز مقابلے کوئز مقابلہ میں متعدد اسکولوں سے شریک بچوں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان سے وائلڈ لائف سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
اس کوئز کمپٹیشن کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں اینکرنگ کی ذمہ داری خود ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) بھرت چنتا پلی کر رہے تھے۔ ساتھ ہی اس کوئز میں حصہ لینے والے بچوں نے محکمہ جنگلات کے اس قدم کی ستائش کی اور لوگوں میں جنگلی حیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ 3 مارچ کو پوری دنیا میں وائلڈ لائف ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کی قرارداد سنہ 2013 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کیا گیا تھا۔