اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایوان میں این پی آر کے خلاف تجویز منظور کرنے کا مطالبہ - جماعت اسلامی ہند

ریاست کی تمام ملی اور سیاسی تنظیموں نے آئندہ 24 فروری سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں این پی آر کے خلاف تجویز پاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

وزیراعلی سے ایوان میں این پی آر کے خلاف تجویز پاس کرنے کا مطالبہ کیا
وزیراعلی سے ایوان میں این پی آر کے خلاف تجویز پاس کرنے کا مطالبہ کیا

By

Published : Feb 20, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:27 AM IST


ملک کے تقریبات پانچ سے زائد ریاستوں نے این پی آر اور این آر سی خلاف تجویز پاس کیا ہے. ریاست کی بیشتر سیاسی اور ملی جماعتوں نے بھی آئندہ شروع ہونے والے قانون سازیہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعلی نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس متنازع قانون کے خلاف تجویز پاس کریں.

وزیراعلی سے ایوان میں این پی آر کے خلاف تجویز پاس کرنے کا مطالبہ کیا
جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ ریاست کی سیاسی جماعتیں سیاست کر رہی ہیں. ہمیں کسی سیاسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے.

لیکن تمام ملی تنظیموں کے ذریعے وزیر اعلی نتیش کمار سے این پی ار کے خلاف دوسری ریاستوں کی طرح ایوان سے تجویز پاس کرنے کا مطالبہ مسلسل کیا جارہا ہے. مرکزی اور ریاستی حکومت سے یہ گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس کے خلاف تجویز لائیں کیونکہ جیسا کہا گیا ہے کہ این پی پی آر ہی این این آر سی کا پہلا قدم ہے.

وزیراعلی سے ایوان میں این پی آر کے خلاف تجویز پاس کرنے کا مطالبہ کیا

وہ اس
ریاست کے وزیر اعلی ہیں. ہمیں قوی امید ہے کہ وہ آئندہ قانون سازیہ کے اجلاس میں اس کے خلاف تجویز پاس کریں گے. ہم لوگوں کے ہردلعزیز وزیر اعلی نتیش کمار ہیں.

اس قانون کے خلاف ہندو مسلم سکھ عیسائی دلت تمام طبقہ کے لوگ ہیں .عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں. عوام کی آواز جمہوریت میں بہت مضبوط ہوتی ہے. ہم لوگ عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں. اور ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار اس کے خلاف ایوان میں تجویز لائینگے.


Last Updated : Mar 2, 2020, 12:27 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details