ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع اسپورٹس کمپلیس میں اسکولی بچوں کے درمیان کھیل کے فروغ کے مقصد سے کلکاری 2020 کے تحت سہ روزہ کھیل کا انعقاد کیاگیا ۔اس میں متعدد کھیلوں کو شامل میں کیاگیا۔
گیا کے اسپورٹس کمپلیکس میں سہ روزہ کلکاری 2020 کھیل پروگرام چل رہاہے ۔ اس میں اب تک سات ہزار سے زائد طلباء وطالبات مختلف کھیلوں میں حصہ لے چکے ہیں ۔ کلکاری کھیل میں انتظامیہ کی جانب سے بھی تعاون حاصل ہوتاہے ۔
اس کھیل میں سرکاری وغیرسرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات حصہ لیتی ہیں ۔ ہربرس جنوری ماہ میں ہونے والے کلکاری کھیل میں کامیاب طلباء وطالبات کو انعام واکرام سے بھی نوازاجاتاہے ۔ کلکاری کھیل کا مقصد باصلاحیت طلباء وطالبات کے کھیل کومزیدنکھارناہوتاہے ۔