ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج دوسرے روز بھی بینکوں کا ہڑتال Second Day of Bank Strike جاری ہے اور اس دوران بینکوں کے باہر اسٹاف بیٹھ کر حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ بینکوں کی مختلف یونینوں کے اعلان پر دو روزہ ہڑتال کیا گیا ہے انہیں ایل آئی سی سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہوئی ہے۔
دراصل بینکنگ ترمیمی بل Banking Laws(Amendment)Bill 2021 کی مخالفت میں بینکوں کے اسٹاف اپنا احتجاج درج کرارہے ہیں۔ حال ہی میں تین زرعی قوانین کی مخالفت اور قوانین کی واپسی کے بعد دیگر قوانین اور بل کی مخالفت کرنے والوں کو نئی امید اور حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ بینک یونین کی کوشش ہے کہ حکومت بینکنگ ترمیمی بل کو قانون کی شکل نہ دی جائے دے، اسی کڑی میں دو روزہ ہڑتال کیا گیا ہے
واضح رہے کہ 16 دسمبر سے تقریبا 10 لاکھ بینک ملازمین بینکنگ قوانین ترمیمی بل یونائیٹیڈ فارم آف بینک یونینز( یو ایف بی یو) United Forum of Bank Unions Two Day Strike کے بینر تلے احتجاج کر رہے ہیں۔ نو بینک ملازمین کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ مرکز کی جانب سے ہمیں یقین دہانی نہیں ملی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں بینگنگ قوانین(ترمیمی) بل نہیں پیش کرے گی۔ اس لیے ہم نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ 2021-22 میں دو پبلک سیکٹر بینکوں (PSBs) کی نجکاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف بینک ملازمین میں غصہ ہے۔