اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرجن کرپشن معاملے میں بینک منیجر نے خود سپردگی کی

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں ہوئے اربوں روپے کے مشہور سرجن بدعنوانی کے ایک معاملے میں فرار چل رہے ملزم پر دوت کمار وشواس نے آج پٹنہ واقع خصوصی کورٹ میں خود سپردگی کر دی ۔

سرجن گھوٹالہ معاملے میں بینک منیجر نے خود سپردگی کی

By

Published : Sep 9, 2019, 11:00 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:45 AM IST

مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت نے انچارج جج انجنی کمار شری واستو کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انڈین بینک، بھاگلپور کے سابق اسسٹنٹ منیجر پردوت کمار وشواس عرف پی کے وشواس کی جانب سے مستقل ضمانت عرضی بھی داخل کی گئی تھی۔
لیکن اس ضمانت عرضی پر آج بحث نہیں کی گئی۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی حراست میں لینے کے بعد 19 ستمبر 2019 تک لئے جیل بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

ملزم کی پیشگی ضمانت عرضی نامنظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کے درمیان خود سپردگی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

معاملہ بھاگلپور ضلع کے خاتون اختیار کاری اور بہتر ی سے منسلک سرکاری منصوبوں کی رقم کا جعلسازی کا معاملہ ہے۔

اس جعلسازی کے ذریعہ اور سرکاری عہدہ کا غلط استعمال کرکے ایک مجرمانہ سازش کے تحت غبن کیا گیا ہے۔

گشتہ اسے گھوٹالے سے منسلک معاملے مقامی تھانہ میں درج کئے گئے تھے۔

جس کو بعد میں معاملہ کے جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپ دی گئی تھی۔

سی بی آئی نے اس معاملے کی ایف آئی آر 2017 میں درج کی تھی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:45 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details