اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکئی توڑنے سے منع کیا تو چاقو سے کیا حملہ

ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن سے ایک طرف جہاں عام زندگی مفلوج ہو چکی ہے، لوگوں تک صحیح سے ضرورت کے سامان مہیا نہیں ہو رہی تو وہیں دوسری طرف ان چیزوں سے بے خوف کچھ لوگ اب بھی عام زندگی کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں اور مارپیٹ کے واقعہ کو انجام دے رہے ہیں۔

مکئی توڑنے سے منع کیا تو چاقو سے کیا حملہ
مکئی توڑنے سے منع کیا تو چاقو سے کیا حملہ

By

Published : May 4, 2020, 10:11 PM IST

ایسا ہی ایک معاملہ ارریہ ضلع کے جوگبنی تھانہ حلقہ کے امونہ پنچایت کے دپول گاؤں باشندہ محمد طوفانی ولد محمد جمیل کے ساتھ مارپیٹ و چاقو سے حملہ کرنے کا پیش آیا ہے، جس سے علاقے میں خوف کا ماحول قائم ہے۔ پولس موقع پر پہنچ کر کیمپ کی ہوئی ہے۔

واقعہ کے بارے میں زخمی محمد طوفانی نے بتایا کہ کسی نے مجھے خبر دی کہ میرے کھیت میں کئی لوگ مل کر مکئی توڑ رہے ہیں، جب میں اپنے کھیت پر پہنچا تو دیکھا واقعی کچھ لوگ لاٹھی ڈنڈے لئے کھیت میں گھس کر مکئی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، میرے منع کرنے پر وہ لوگ مجھ پر حملہ آور ہو گئے اور مجھ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

شور مچانے پر مقامی لوگ جمع ہوئے اور ان لوگوں سے مجھے بچایا، جب میں اپنے کھیت سے گھر چلا آیا تو یہ لوگ پیچھے ہمارے گھر تک آئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے۔

واقعہ کے بعد محمد طوفانی نے جوگبنی تھانہ میں معاملہ درج کراتے ہوئے گاؤں کے ہی محمد جابر عمر 35 سال اور محمد صابر عمر 30 سال دونوں ولد محمد عباس کو مجرم بنا کر نامز کیا ہے اور کہا کہ یہ لوگ اس سے قبل بھی مجھے دھمکی دے رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details