اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایس آئی میں کورونا کی تصدیق، اسٹیشن کا علاقہ سیل

نگر پنچایت کے ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ 'ڈی ایم، ایس پی اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں بھبھوا روڈ اسٹیشن جانے والے تمام چھ راستوں کو سیل کردیا گیا۔ تمام راستوں پر فلیکس بورڈ لگایا جا رہا ہے۔'

اے ایس آئی میں کورونا کی تصدیق، اسٹیشن کا علاقہ سیل
اے ایس آئی میں کورونا کی تصدیق، اسٹیشن کا علاقہ سیل

By

Published : May 5, 2020, 10:54 AM IST

Updated : Jun 2, 2020, 4:11 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے اسٹیشن جانے والے تمام راستوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دراصل بھبھوا روڈ جی آر پی میں ایک اے ایس آئی کو تین روز قبل کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

نگر پنچایت کے ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ 'ڈی ایم، ایس پی اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں بھبھوا روڈ اسٹیشن جانے والے تمام چھ راستوں کو سیل کردیا گیا۔ تمام راستوں پر فلیکس بورڈ لگایا جارہا ہے۔'

ڈی ایم نے جی آر پی اسٹیشن کو ہدایت کی ہے کہ مائیک سے اعلان کرا دیں کی لوگ اسٹیشن کی طرف بے وجہ نہ آٸیں۔

واضح رہے کہ جی آر پی پولیس اسٹیشن اور بیرک بھبھوا روڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ون پر واقع ہے۔ جہاں جانے کے لۓ اسٹیشن کے دونوں طرف سے چھ راستے ہیں۔ اس میں اسٹیشن کی جنوبی نگر پنچایت کے وارڈ نمبر ایک، دو، آٹھ اور شمالی وارڈ نمبر تین اور چار شامل ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 4:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details