اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مذہب کے نام پر تفریق نہیں ہونے دی جائے گی' - شہریت ترمیمی قانون

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کو نافذ کر کے ہندو اور مسلمانوں کے مابین پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے جس کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔'

اسد الدین اویسی
اسد الدین اویسی

By

Published : Dec 30, 2019, 12:07 AM IST

اویسی نے ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی اور سی اے اے جیسے متنازع قانون کولے کر ان کی لڑائی مرکز کی مودی حکومت سے ہے، حکومت قانون نافذ کر کے ہندو اور مسلم کے مابین تفریق کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی منشا کو وہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ 'بہارکے ایک ایک مسلمانوں نے آزادی کی لڑائی میں قربانیاں دی تھیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کے مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت بنگلہ زبان بولنے والے تقریباً پانچ لاکھ لوگوں کو حراستی کیمپ میں رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details