ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں تیسرے مرحلے کے لیے سیاسی تشہیری کا وقت ختم ہو چکا ہے، کل حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے گا۔
پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر پورے ملک میں ہونے والے عام انتخاب کے لئے انتخابی تشہیر کی مدت ختم ہو چکی ہے، سیمانچل کے ارریہ میں بھی کل حق رائے دہی کا استعمال ہونا ہے جہاں پولس انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔
ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو و ایس پی دھورت سائلی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا اہلکاروں کو انتخاب سےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ارریہ کے انتخابی میدان میں کل 12 امیدوار ہیں اور سبھوں پر پولیس کی نظر ہے، شہر کے گیسٹ ہاؤس، ہوٹل و شہر میں منعقد ہونے والے دیگر پروگراموں پر پولس کی نظر ہے تاکہ کسی طرح سے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو پائے۔