اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: کورونا وائرس کا خوف، کربلا میں عقدیت مندوں کی آمد میں کمی - سینیٹائزر

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع کربلا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، کربلا میں آنے والے عقیدت مندوں کو پہلے ہاتھ کی صفائی کرانے کے بعد سینیٹائزر لگوایا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کا خوف، کربلا میں عقدیت مندوں کی آمد میں کمی
کورونا وائرس کا خوف، کربلا میں عقدیت مندوں کی آمد میں کمی

By

Published : Mar 21, 2020, 8:23 AM IST

شہر گیا کے اقبال نگر میں واقع کربلا میں تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کی بھیڑ ہوتی ہے ۔تاہم ان دنوں کورونا وائرس کے خطرے سے عقیدت مندوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کربلا انتطامیہ نے سبھی احتیاطی قدم اٹھائے ہیں۔

عقیدت مندوں کو پہلے ہاتھ کی صفائی کرانے کے بعد سینیٹائزر لگوایا جارہا ہے

یہاں آنے والے لوگوں کے ہاتھ دھلوانے کے بعد انھیں سینیٹائزر لگوایاجارہا ہے اس کے ساتھ ہی پورے کربلا کے احاطہ کو سینیٹائز کیا جارہا ہے، اگر یہاں مجمع ہوتا ہے تو انھیں علیحدہ علیحدہ کھڑے رہنے کو کہا جاتا ہے۔ فی الحال یہاں عقیدت مندوں کی آمد میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

کربلا انتطامیہ نے سبھی احتیاطی قدم اٹھائے ہیں

خاص بات یہ ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے بارے میں جاری کردہ مشورے کے بعد کربلا میں خصوصی نگہداشت کی جارہی ہے اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

کربلا انتظامیہ کے منتظم ڈاکٹر سید شاہ شبیر عالم قادری نے بتایا کہ یہاں آنے والے زائرین کے لیے ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے اس کے بعد ہی کوئی عقیدت مند اندر جاسکتا ہے۔

کربلا انتطامیہ نے سبھی احتیاطی قدم اٹھائے ہیں

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو عام دنوں سے زیادہ بھیڑ ہوتی ہے اسی کے مد نظر یہ ہدایت دی گئی ہے کہ عقیدت مند اپنے درمیان کم از کم 1 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں گے، یہاں اس خطرناک وباء کے خاتمے کی خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

شبیر عالم نے کہا کہ 'دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے تاہم محکمہ صحت و حکومت کی ایڈوائزری کے تحت سبھی کاموں کوانجام دیا جارہا ہے اور احتیاطی قدم مذہبی مقامات پر بھی اٹھایا جانا لازمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details