امیدوار کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو اس لیے ضلع کلکٹریٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ارریہ ایس ڈی او سیلیش چندر دیواکر ارریہ سب ڈویژن کے لیے چار جبکہ فاربس گنج کے لیے دو اسمبلی حلقہ سے امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
ارریہ سب ڈویژن میں رانی گنج، ارریہ، جوکی ہاٹ اور سکٹی اسمبلی حلقہ ہے جبکہ فاربس گنج سب ڈویژن میں نرپت گنج اور فاربس گنج اسمبلی حلقہ ہے۔
پرچہ نامزدگی جس دفتر میں یعنی(کلکٹریٹ) داخل کیا جائے گا وہاں پولس اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے ہیں اور وہاں صرف کلکٹریٹ ملازم کو ہی داخل ہونے کی اجازت ہے۔
ارریہ ایس ڈی او سیلیش چندر دیواکر نے بتایا کہ اس مرتبہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے عمل میں امیدواروں کے ساتھ صرف دو لوگوں کو ہی اجازت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اگر کوئی امیدوار یہاں نہ آکر آن لائن پرچہ نامزدگی داخل کرنا چاہیں تو اس کا بھی نظم کیا گیا ہے۔
ایس ڈی او نے کہا کہ سبھی امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے گارڈ لائنز بات دی گئی ہے جس پر عمل کرنا ہر امیدوار کے لیے ضروری ہوگا۔ اگر کوئی امیدوار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔