اردو

urdu

By

Published : Jan 28, 2022, 8:03 PM IST

ETV Bharat / state

Army Micro Light Aircraft Crash in Gaya: گیا میں آرمی کا مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ حادثے کا شکار

گیا میں مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ Army Micro Light Aircraft گر کر تباہ ہو گیا، ایئرکرافٹ پر دو فوجی سوار تھے، جنہیں مقامی لوگوں کے تعاون سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ تربیت Trainee Plane Crash in Bihar کے لیے ہوتا ہے اور یہ کم اونچائی پر اڑان بھرتا ہے، اس کی تکنیک ایسی ہے کہ اس کے کریش ہونے پر زیادہ نقصان نہیں ہوتاہے۔

Army Micro Light Aircraft Crash in Gaya: گیا میں آرمی کا مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ حادثے کا شکار
Army Micro Light Aircraft Crash in Gaya: گیا میں آرمی کا مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ حادثے کا شکار

ضلع گیا کے بودھ گیا میں واقع سبدل بیگھہ میں تکنیکی خرابی Technical Fault کی وجہ سے صبح فوج کا ایک مائیکرو لائٹ ٹریننگ ہیلی کاپٹر Trainee Plane Crash in Bihar گر گیا۔ اس کی وجہ سے اس کا ایک پہیہ تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں دو افراد سوار تھے۔ دونوں کو گاؤں کے لوگوں نے بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔

Army Micro Light Aircraft Crash in Gaya: گیا میں آرمی کا مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ حادثے کا شکار

وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوج کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تباہ شدہ مائیکرو لائیٹ ہیلی کاپٹر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح ہیلی کاپٹر پوری آواز کے ساتھ آسمان میں اڑ رہا تھا لیکن اچانک اس کی آواز بند ہوگئی۔ گاؤں والے اس بات پر آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ جہاز خراب ہو گیا ہے، اسی دوران وہ کھیت میں تیزی سے گر گیا۔

خوش قسمتی یہ رہی کہ وہ کھیت میں گرا ورنہ بڑا جانی و مالی نقصان ہوسکتا تھا۔ Army Micro Light Aircraft Crash in Gaya

موقع پر موجود واسو دیو پاسوان نے بتایا کہ یہ علاقہ بودھ گیا زون میں آتا ہے۔ تین گاؤں کی حدود پر واقع ہے۔ اگر یہ جہاز کسی گاؤں کے گھر کے چھت یا گلی میں گرتا تو بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرینی طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

انہوں نے بتایا کہ جہاز پر دو فوجی سوار تھے۔ گاؤں والوں نے پوری محنت سے انہیں باہر نکالا، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فوجی آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ جب خرابی آگئی تو پائلٹ نے بڑی محنت سے جہاز کو کنٹرول کیا اور اسے میدان میں گرادیا۔ اس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ فوجی اور گاؤں والوں نے مل کر جہاز کو دھکیل کر روڈ سے ہٹایا اور وہاں سے اسے کرین کی مدد سے ایک بڑے ٹرک پر ڈال کر دوبارہ آرمی کیمپ لے جایا گیا۔ Army Micro Light Aircraft Crash in Gaya

ABOUT THE AUTHOR

...view details