کورونا کی دوسری سخت لہر کے قہر پر قابو پانے کے لئے گزشتہ دنوں عالمی یوم یوگا پر پورے بہار میں ریاستی حکومت کی جانب سے ایک خصوصی مہم چلائی گئی تھی جس میں ہر ضلع کو تیس ہزار لوگوں کو ویکسین ٹیکہ دیے جانے کا ہدف دیا گیا تھا جس میں ارریہ ضلع ہیڈ کوارٹر اور تمام نو بلاکس ملا کر ارریہ ضلع میں 59859 افراد کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ ویکسینیشن مہم میں ارریہ ضلع کو پورے بہار میں ایک نمبر پر لانے کے لئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار ضلع کے عوام، متعلقہ افسران اور اس مہم کو کامیاب بنانے والے ایک ایک ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی یوم یوگا کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مختلف مراحل میں بیداری مہم چلائی گئی تھی جس کے شاندار نتائج برآمد ہوئے۔ پورے ضلع میں 314 مقامات پر ویکسینیشن مراکز بنائے گئے تھے۔ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ویکسینیشن کے حوالے سے علاقے کے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا گیا، تمام شکوک و شبہات کو ایک طرف رکھتے ہوئے لوگوں نے ویکسینیشن کے سلسلے میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس طرح سے آگے بھی مہم چلا کر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین لینے کی طرف راغب کر سکیں۔
مزید پڑھیں:
مشن 30 ہزار کووڈ ویکسینیشن کے تحت ارریہ بہار میں سرفہرست رہا - ای ٹی وی بھارت اردو
ارریہ ضلع ہیڈ کوارٹر اور تمام نو بلاکس کو ملا کر ارریہ میں 59859 افراد کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔
مشن 30 ہزار کووڈ ویکسینیشن کے تحت ارریہ ریاست میں سرفہرست رہا
وہیں، سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا نے محکمہ صحت سمیت آئی سی ڈی ایس، جیوکا، تعلیم سے وابستہ اتحادی تنظیموں کے نمائندوں کی طرف سے حاصل کردہ تعاون کو سراہا۔ سول سرجن نے کہا کہ کچھ جگہوں پر لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ویکسین قبل از وقت ختم ہو گئی جس سے انہیں واپس لوٹنا پڑا۔ تاہم اگلے مرحلے میں ایسے لوگوں کو ترجیحی طور پر پہلے ویکسین دی جائے گی۔ ہم کورونا وبا سے متعلق چیلینج پر مکمل قابو پا سکیں، اس کے لیے ضلع میں مستقل طور پر ویکسین مہم چلائی جائے گی۔