اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاجر پر ' ایک کروڑ پچیس لاکھ' کا بقایا، مقدمہ درج - سرکاری وہاؤس گارڈ رکھنے کے عوض

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ایس پی دھورت سائلی نے ضلع کے تاجر سیل کے صدر مول چند گولچھا پر کورٹ میں سرٹیفکیٹ کیس دائر کی ہے۔

تاجر پر ' ایک کروڑ پچیس لاکھ' کا بقایا

By

Published : Sep 5, 2019, 3:12 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:07 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ تاجر سیل کے صدر پر سرکاری وہاؤس گارڈ رکھنے کے عوض میں پولیس کا ایک کروڑ پچیس لاکھ 33 ہزار چار سو 35 روپے بقایا ہے جس کی ادائگی نہیں کی جانے کی صورت میں ایس پی دھورت نے ان پر مقدمہ درج کرایا ہے

تاجر پر ' ایک کروڑ پچیس لاکھ' کا بقایا

ارریہ کے اے ڈی ایم انیل کمار ٹھاکر نے کہا کہ 'ارریہ پولس کپتان دھورت سائلی کے ذریعہ ایک سرٹیفکیٹ کیس دائر کیا گیا ہے۔جس میں رقم ادا نہ کرنے سے متعلق شکایت درج کرائی گئی ہے، جس کے بعد تاجر سیل کے ضلع صدر مول چند گولچھا کو نوٹس بھیجا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے نوٹس کا جواب نہیں دیا تو پھر وارنٹ بھی جاری کیا جائے گا، کیونکہ سرکاری گارڈ کا استعمال کر روپے جمع نہ کرنے سے دیگر لوگوں میں ایک منفی پیغام جائے گا'


وہیں اس معاملے پر مول چند گولچھا نے کہا کہ ' ان پر غلط طریقے سے مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ضلع حفاظتی یونین کی جانب سے ہی مجھے مفت حفاظتی گارڈ مہیا کرایا گیا تھا، جس کے کاغذات بھی میرے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ کی جانب سے اگر مجھے کسی طرح کا کوئی نوٹس ملتا ہے تو میں اس کا جواب دوں گا، میں پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہوں، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔'

اطلاع کے مطابق درج کیے مقدمے کے مطابق مولچند گولچہ کو مقررہ مدت کے اندر رقم جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 12:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details