اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: ریاستی وزیر نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

بہار کے ریاستی وزیر برائے محکمہ آفات لکشمیشور رائے آج ارریہ پہنچے اور ضلع میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعدد رہنماؤں نے انھیں اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

By

Published : Aug 3, 2019, 5:49 PM IST

ضلع میں سیلابی صورتحال کا جائزہ

اس موقع پر لکشمیشور رائے ارریہ سرکٹ ہاؤس پہنچے جہاں این ڈی اے اتحاد کے متعدد رہنماؤں نے انھیں گلپوشی پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ ارریہ ضلع کے تمام بلاک و پنچایت کے کارکنان نے بھی ضلع کے مسائل سے لکشمیشور رائے کو آگاہ کیا۔

لکچھمیشور رائے نے کہا کہ نتیش حکومت شروع سے ہی بہار کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے، انہوں نے بہار کی ترقی کے لیے کسی سے سمجھوتا نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہماری حکومت آفات سے گزر رہے عوام کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔

ضلع میں سیلابی صورتحال کا جائزہ

انہوں نے مزید کہا کہ نتیش حکومت پہلی ایسی حکومت ہے جو سیلاب زدہ لوگوں کو 6000 روپے کا معاوضہ دے رہی ہے اور وہ بھی سیدھے سیلاب زدگان کے اکاؤنٹ میں دالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں ناؤ کی تعداد کم تھی مگر اسے پورا کر لیا گیا ہے، یہاں ضلع انتظامیہ بھی پوری طرح چوکس ہے اب اگر دوبارہ اس طرح کے حالات ہوتے ہیں تو انتظامیہ اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع ہر انھوں نے تمام رہنماؤں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انھیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر رانی گنج کے رکن اسمبلی اچمت رشی دیو، ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم ، مکھیا مرشد عالم وغیرہ بھی موجود رہے. اس کے بعد وزیر نے ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو سے ملاقات کی اور ضلع میں آئے سیلاب کا جائزہ لیا اور ضلع انتظامیہ کی جانب راحت رسانی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details