اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: حلیم الدین مارکیٹ کی سڑک کا سنگ بنیاد

ارریہ شہر کے قلب میں واقع اور چاندنی چوک سے متصل مشہور و معروف حلیم الدین مارکیٹ اور فنیشور ناتھ رینو مارکیٹ کے سڑک کا ضلع پریشد کی چیئرمین کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔

Araria: foundation stone laid of Halimuddin Market Road
ارریہ: حلیم الدین مارکیٹ کی سڑک کا سنگ بنیاد

By

Published : Jan 2, 2021, 5:39 PM IST

ارریہ کی حلیم الدین مارکیٹ کا شمار شہر کے اہم مارکیٹ میں ہوتا ہے۔ اس مارکیٹ میں تمام طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ مگر سڑک نہ ہونے سے دکانداروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ارریہ: حلیم الدین مارکیٹ کی سڑک کا سنگ بنیاد

خاص طور سے بارش کے دنوں میں پوری مارکیٹ میں آبی جماؤ بڑا مسئلہ بن جاتا تھا۔ اسی کے پیش نظر مقامی لوگ لمبے وقت سے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے۔


ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے اس سڑک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ یہاں کے دکانداروں کا سڑک بنائے جانے کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج ضلع پریشد کے فنڈ سے پورا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل سے اس سڑک کے بننے کا کام شروع ہو جائے گا۔ یہ سڑک بہت جلد تیار ہو جائے گی۔

پپو عظیم نے کہا کہ اس مارکیٹ میں دو سڑک ہے جس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ایک حلیم الدین مارکیٹ کی سڑک ہے جس کے تعمیر کا تخمینہ بجٹ 7 لاکھ 48 ہزار پانچ سو روپے ہے۔

اسی طرح دوسری سڑک فنیشور ناتھ رینو مارکیٹ کی ہے، جس کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 7 لاکھ 47 ہزار ایک سو روپے ہے۔ یہ شہر کی اہم مارکیٹ ہے جہاں ہر طرح کے سامان دستیاب ہیں۔ دور دراز سے لوگ بڑی تعداد میں یہاں سامان کی خریداری کے لئے آتے ہیں۔


وہیں، سڑک کی تعمیر ہونے سے یہاں کے مقامی دکاندار کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ دوکانداروں نے سڑک کی تعمیر کے لیے ضلع پریشد کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: ضلع اوقاف کمیٹی کا وقف تحفظ کو لیکر فیصلہ

مارکیٹ یونین کے صدر محمد شعیب اختر نے کہا کہ ہم لوگ ایک زمانے سے سڑک کے تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے جو آج پورا ہوا۔ سڑک بن جانے سے ہم لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ چونکہ بارش کے دنوں یہاں پانی بھرنے کی وجہ سے دکانداری بالکل ٹھپ ہو جاتی تھی۔ وہیں، دکاندار شتیندر ناتھ نے کہا کہ سڑک کے ساتھ نالے کی تعمیر بھی از حد ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details