اردو

urdu

By

Published : May 2, 2020, 2:14 PM IST

ETV Bharat / state

ارریہ سے متصل اضلاع کی سرحدیں سیل

ارریہ ضلع سے محض 40 کلو میٹر فاصلے پر واقع پورنیہ میں کورونا سے متاثر مثبت مریض ملنے سے ارریہ ضلع انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور ضلع سے متصل تمام اضلاع کی سرحدیں سیل کرنے کی ہدایت جاری کئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ارریہ سے متصل اضلاع کی سرحدیں سیل
کورونا وائرس کے پیش نظر ارریہ سے متصل اضلاع کی سرحدیں سیل

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں میں اضافوں کے پیش نظر اب ارریہ ضلع انتظامیہ بھی سخت ہوتی دکھائی دے رہی ہے، کچھ دنوں قبل پورنیہ اور مدھے پورہ میں کورونا مریض کے پائے جانے سے ارریہ میں بھی خوف کا ماحول ہے اور لوگ پہلے سے زیادہ محتاط دکھائی دے رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ارریہ ضلع سے محض 40 کیلو میٹر فاصلے پر واقع پورنیہ اور 70 کیلو میٹر پر واقع میں کورونا سے متاثر مثبت مریض ملنے سے ارریہ ضلع انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور ضلع سے متصل تمام اضلاع کی سرحدیں سیل کرنے کی ہدایت جاری کئے ہیں۔

ساتھ ہی ہی ان اضلاع کے راستے ارریہ میں داخل ہونے والے لوگوں پر کڑی نگاہ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا۔

ان اضلاع کے علاوہ ارریہ سے متصل نیپال اور بنگال کی سرحدیں بھی سیل کی گئی ہیں جہاں سے ہزاروں لوگوں کی یومیہ آمد و رفت تھی۔

اس تعلق سے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ یہ قدم حفاظتی نقطہ نظر سے اٹھائے گئے ہیں، ہم کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہیں چاہتے، جن اضلاع کی سرحدیں سیل ہوئی ہیں ان شاہراہوں پر پولس کی گشتی اور تیز کر دی گئی ہے تاکہ عام لوگ کسی طرح سے کوئی سرحد پار کر ضلع میں داخل نہ ہو سکے۔

اس کے علاوہ دوسری ریاستوں میں پھنسے جو مزدور آ رہے ہیں ان کی پہلے جانچ کر کورنٹین میں رکھنے کو کہا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details