اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیدائش سرٹیفکٹ بنانا ہوتو براہ راست دیں درخواست

Apply directly for birth certificate پیدائش سرٹیفکٹ بنانے کے لیے براہ راست کارپوریشن سے رابطہ کریں ، یہاں پیدائش سے اگر 21 دن سے زیادہ وقت ہونے پر برتھ سرٹیفکٹ بنواتے ہیں تو صرف 2 روپے سے لیکر 10 روپے تک ہی تاخیری فیس لی جاتی ہے لیکن باہری لوگ جو دلال کے طور پر کام کرتے ہیں وہ 200 سے 600 روپے تک وصول کرتے ہیں ، میونسپل کارپوریشن کے پیدائش وموت رجسٹریشن کے رجسٹرار نے کہا ' نظام میں سدھار لایا گیا ہے اور کوشش ہے کہ درخواستوں کا جلدی نمٹارہ ہو۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 6:26 PM IST

پیدائش سرٹیفکٹ بنانا ہوتو براہ راست دیں درخواست
پیدائش سرٹیفکٹ بنانا ہوتو براہ راست دیں درخواست

پیدائش سرٹیفکٹ بنانا ہوتو براہ راست دیں درخواست

گیا: ریاست بہار کے گیا شہر میں برتھ سرٹیفکٹ ' پیدائش ' اور ڈیتھ سرٹیفکٹ ' موت کی سرٹیفکٹ ' بنانے میں آسانی ہوگئی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن دفتر میں واقع سینٹر میں 2023 میں ڈیتھ سرٹیفکٹ کے لئے 2271 درخواست آئیں جن میں اب تک 2200 درخواستوں کی روشنی میں سرٹیفکٹ بناکر دے دی گئی ہے جبکہ برتھ سرٹیفکٹ کے لیے 7 ہزار 22 درخواست موصول ہوئی جن میں اب تک 6800 برتھ سرٹیفکٹ بناکر دے دی گئی ہیں ، بقیہ درخواستوں پر آنے والے تین دنوں میں کام مکمل کرلیا جائے گا ، ضلع میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکٹ ایپ کے توسط سے بار کوڈ پرمشتمل ڈیجیٹل سرٹیفکٹ بنائی جارہی ہے جس کا ڈیٹا محفوظ کرنے میں آسانی ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن میں سنہ 2018 سے اس عمل کو اپنایا گیا ہے تاہم اس سے پہلے کے ہاتھوں سے مہرلگاکر بنی بھی برتھ سرٹیفکٹ کو ڈیجیٹل کیا جارہاہے ۔اس مقصد فرضی سرٹیفکٹ روکنا ہے اور ساتھ ہی باشندوں کو دلالوں سے بچاناہے۔

اس حوالہ سے آج رجسٹرار پون کمار نے بتایا کہ پیدائش اور موت سرٹیفکٹ بنانے میں شفافیت پیدا کی گئی ہے اور سبھی کی کوشش ہے کہ صحیح طریقے سے کم وقتوں میں کام ہوں اور لوگوں کو پریشانی نہیں ہو ، پیدائش کے 21 دنوں کے اندر اگر اطلاع دیکر رجسٹریشن کرایا جاتا ہے تو صرف ماں باپ کا ادھار کارڈ اور جس مقام پر بچے کی پیدائش ہوئی ہے اسکی تصدیق کی ضرورت پڑتی ہے اور اسکے لیے کسی طرح کی فیس نہیں لی جاتی ہے ، جبکہ 21 دنوں کے بعد 30 دنوں کے اندر اگر کوئی رجسٹریشن کراتا ہے تو اسکے لیے دو روپیہ فیس لگتی ہے جبکہ 30 دنوں سے زیادہ کا وقت ایک سال کا ہوتا ہے تو 5 روپے فیس لگتی اور کچھ اضافی کاغذات جس میں ایک افیڈیفٹ کرکے دینا ہوتا ہے تب آپکی درخواست قابل قبول ہوگی ۔ پون کمار نے کہاکہ ایک برس کے بعد اگر کوئی برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکٹ بنواتا ہے تو اسکے لیے مقامی بلاک کے شماری افسر کی تصدیق اور اجازت کے بعد ہی سرٹیفکٹ دی جاتی ہے۔

خود سے دیں درخواست

رجسٹرار پون کمار نے کہاکہ اگر کوئی بچہ سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہوتا ہے یا کسی کی موت سرکاری ہسپتالوں میں ہوتی ہے تو اسکا وہیں سے برتھ سرٹیفکٹ اور ڈیتھ سرٹیفکٹ دی جاتی ہے ، اگر نجی ہسپتالوں یا گھروں میں پیدائش یا موت ہوتی ہے تو اسکی سرٹیفکٹ اپکے رہائشی علاقے کے ادارہ جیسے کارپوریشن ، نگرپنچایت ، بلاک سے سرٹیفکٹ بنائی جاتی ہے اور اسکے لیے پیدائش اور موت کا تصدیق نامہ ہونا ضروری ہے جیسے ہسپتالوں کے کاغذات ، مقامی وارڈ کے کونسلر وغیرہ کا تصدیق نامہ ضروری ہوتا ہے ، پھر آپ براہ راست سینٹر پر پہنچ کر درخواست دیں اور کاغذات کو اس سے منسلک کردیں ، ایک ہفتے خے اندر آپکی سرٹیفکٹ بناکرتیار ہوجائے گی۔

سرٹیفکٹ پر ہوتا ہے اسکین کوڈ

نئی پالیسی کے تحت برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکٹ پر اسکین کوڈ ہوتا ہے جسکے اسکین کرتے ہی آپکی مکمل تفصیل اس پر درج نظرآئیگی ، خاص بات یہ ہے اسکین کوڈ کے ہی سرٹیفکٹ ادھار کارڈ اور پاسپورٹ میں قبول کی جارہی ہے اگر کسی کی برتھ سرٹیفکٹ پہلے کی ہے یعنی کہ ہاتھ سے لکھی اور مہر کی ہے تو وہ اسکین کوڈ میں تبدیل کرا لیں ، یہ کام بھی آسانی کے ساتھ ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details