اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض ملا ہے۔

گیا میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض
گیا میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض

By

Published : Mar 5, 2020, 9:21 PM IST

گیا ضلع کے شیر گھاٹی علاقے کے رہنے والے 25 سالہ انکت راج میں کورونا کے مبینہ علامات ملنے کے بعد اسے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اور ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

انکت چین میں میڈیکل کی پڑھائی کر رہا ہے جو 7 فروری کو ملیشیا ہوتے ہوئے کولکاتا سے گیا آیا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے انکت کو سردی، کھانسی کی شکایت ہونے پر اہل خانہ نے اسے شیر گھاٹی پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا ۔

اس کے بعد انکت کو گیا کے میڈیکل کالج اور ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مریض کے جانچ کا سمپل آر ایم آئی پٹنہ بھیجا گیا ہے ۔

غورطلب ہے کہ گیا میں اب تک کورونا وائرس کے کل پانچ مشتبہ افراد ملے ہیں ۔

جن میں سے چار مریضوں کا ریزلٹ نگٹیو آیا ہے ۔ پانچواں مریض انکت راج انوگرہ نارائن میڈیکل ہسپتال میں داخل ہے ۔ جس کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کورونا وائرس کو لیکر بدھ کو پٹنہ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائر س کولیکر ریاستی حکومت پوری طرح سے محتاط ہے اور اس سے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے وائر س کو لیکر جاری حکومت کی ایڈوائرزری پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details