ریاست بہار کے کیمور میں بدھ کے روز بھی یوپی بہار کی سرحد سے بذریعہ ٹرین 1400 مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر روانہ کیا گیا۔
کیمور سے دوسرے روز بھی 1400 مزدوروں کو روانہ کیا گیا ان کی روانگی کرمناسا ریلوے اسٹیشن سے ہوئی۔ 1400 مہاجر مزدوروں کو ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری، ایس پی دلنواز احمد کی موجوگی میں روانہ کیا گیا۔
کل بھی اسی ٹرین سے 1320 لوگوں کو روانہ کیا گیا تھا۔ اس بابت ضلع مجسٹریٹ نے بتا یا کی بہار حکومت کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
یوپی کی جانب سے روز سینکڑوں کی تعداد میں مہاجر سرحد پر آ رہے ہیں ۔کوئی سائیکل تو کوئی پیدل کوئی ٹرک تو کوئی ٹھیلہ سے سرحد پر پہنچ رہا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے مزید بتایا کی یہ ٹرین کرمناسا ریلوے اسٹیشن سے چل کر داناپور اسٹیشن ہوتے ہوئے برونی تک جائیگی۔ اسی ٹرین سے باہر سے آئے لوگوں کو چھوڑاجا رہا ہے۔
اس بابت ایس پی دلنواز احمد بتاتے ہیں کی باہر سے آنے والے لوگوں کو باضابطہ یہاں ٹھرایا جاتا ہے۔ ان کی طبی جانچ کی جاتی ہے۔ رجسٹر مینٹین ہو تا ہے۔ ان کو اچھے قسم کا کھانا مہیا کرایا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں خصوصی لیبر ٹرین سے انکے شہر تک چھوڑا جا تا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج 1400 اور کل 1320 مزدورو ں کو روانہ کیا گیا تھا۔