اردو

urdu

ETV Bharat / state

میتھلانچل کے تمام اسٹیشن میں اب میتھلی زبان میں اعلان

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے ریلوے اسٹیشن میں اب میتھلی زبان میں بھی اعلان کیا جائے گا۔

By

Published : Sep 13, 2019, 4:56 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:35 AM IST

میتھلانچل کے تمام اسٹیشن میں اب میتھلی زبان میں اعلان


ریاست کے میتھیلانچل علاقے کے تمام ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کو اب پوچھ تاچھ مرکز سے لے کر ٹرین کی جانکاری میتھلی زبان میں دی جائے گی۔اس مقامی زبان میں اعلان بھی کیا جائے گا۔

وہیں سمستی پور ریلوے ڈویژن کے چار ریلوے اسٹیشن میں اس کی شروعات کردی گئی ہے، جن میں دربھنگہ میں شامل ہے۔

میتھلانچل کے تمام اسٹیشن میں اب میتھلی زبان میں اعلان

سمستی پورکے ریلوے بورڈ کے ڈویژںل کمرشل منیجر(ڈی سی ایم) بریندر کمار نے بتایا کہ دربھنگہ، جئے نگر، مدھوبنی اور سرکاری اسٹیشنوں پر ہندی کے ساتھ میتھلی زبان میں بھی اعلان کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے سبھی اسٹیشن سپرنٹنڈنٹس اور اسٹیشن ماسٹر کو ضروری ہدایات دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کے مستقبل میں میتھیلانچل کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر میتھلی زبان میں اعلان کیا جائے گا۔

میتھلانچل کے تمام اسٹیشن میں اب میتھلی زبان میں اعلان

ڈی سی ایم نے کہا کہ متعلقہ اسٹیشن کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ اس بات کا بھی دھیان دیں کہ میتھلی زبان میں اعلان مسلسل ہوتی رہے۔
کمار نے کہا کہ گزشتہ وقت سے لوگوں کی طرف سے کیے گئے مطالبے کو عمل میں لایا گیا ہے۔مستقبل میں اگر دیگر اسٹیشن پر بھی ایسے اعلان اور سہولیات کا مطالبہ کیا جائے گا، تو ہم اس پر غور و خوص کیا جائے گا۔

میتھلانچل کے تمام اسٹیشن میں اب میتھلی زبان میں اعلان

وہیں میتھلانچل کے لوگوں نے ریلوے کے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔ودیاپتی سیوا سنستھان کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر بھیگ ناتھ چودھری بیجو نےکہا کہ میتھلی زبان میں اعلان کرنے کے ہمارے مطالبے کو عمل میں لانے سے آمدورفت کرنے والے مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں سہولت ہوگی۔

منصف منی کانت جھا نے کہا کہ یہ فیصلہ قابل استقبال ہے، لیکن اسے مستقل ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ میتھلا باشندوں کے لیے فخر کی بات ہے۔ایسی سہولیات میتھلانچل کے تمام اسٹیشن پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں مزدور طبقے کے لوگ دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جنہیں علاقائی زبان کے علاوہ دیگر زبان کا علم نہیں ہوتا ہے، اس لیے یہ عمل کافی سہولت فراہم کرائے گا۔

میتھلانچل کے تمام اسٹیشن میں اب میتھلی زبان میں اعلان

دربھنگہ ریلوے اسٹیشن کے ڈائیریکٹر بل رام نے کہا کہ ریلوے کا مقصد تمام مسافروں کو سہولیت فراہم کرنا ہے۔میتھلی زبان میں اعلان کرنے سے دیہی علاقے کے لوگوں خاص طور سے دیہی خواتین کو بہت سہولت ہورہی ہے۔اس سے لوکل کنیکٹیویٹی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ریلوے اسٹیشن اس سہولت کو ہمیشہ جاری رکھے گا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details