اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا اور لذیذ انرسا

بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں تیار کی جانی والی چند مٹھائیوں کی اپنی الگ ہی شناخت ہے، ان میں تلکٹ کیسریا پیڑا اور انرسا سب سے اہم ہیں۔

By

Published : Apr 26, 2019, 10:48 PM IST

گیا اور لذیذ انرسا

گیا میں تلکٹ کا سیزن جیسے ہی ختم ہونے لگتا ہے انرسے کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور شہر کے اکثر حلوائی بڑی مقدار میں انرسا بنانے میں لگ جاتے ہیں۔ انرسا تلکٹ کی طرح زیادہ دنوں تک ٹھیک نہیں رہ پاتا ہے لیکن اس کے باوجود بیرون ممالک سے آنے والے لوگ گیا کا انرسا اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

گیا میں پہلے انرسا بنانے میں کھوئے کا استعمال نہیں کیا جاتا تھا اور اس وجہ سے انرسے کے ذائقے میں زیادہ دنوں تک فرق نہیں آتا تھا۔ لیکن ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے اب اس میں کھوئے کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

گیا اور لذیذ انرسا

ایک کلو انرسے کی قیمت تقریباً تین سو روپئے ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود شہر میں اس کے شیدائی خاصی تعداد میں موجود ہیں۔گیا میں تلکٹ اور انرسے کا سیزن اور قیمت خواہ جو بھی ہو لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس سے سیکڑوں خاندان کے ہزاروں افراد کے گھرکا چولہا ضرور جل جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details